ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس صدر کے عہدہ کیلئے عام لوگوں کی رائے راہل گاندھی کے حق میں

کانگریس صدر کے عہدہ کیلئے عام لوگوں کی رائے راہل گاندھی کے حق میں

Sun, 25 Sep 2022 11:21:55    S.O. News Service

نئی دہلی ، 25؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)کانگریس صدر کے عہدے کیلئے نامزدگی شروع ہو گئی ہے۔ اس دوران یہ سوال سب سے زیادہ پوچھا جا رہا ہے کہ کانگریس کا اگلا صدر کون ہوگا؟ کانگریس صدر کے عہدے کی دوڑ میں کئی نام چل رہے ہیں۔ حکومت کے مقرب ٹی وی چینل نے اپنے طور پر آن لائن سروے کیا ہے۔ اس سروے میں 4361 لوگوں سے بات کی گئی ہے۔ سروے کے نتائج مکمل طور پر لوگوں کے ساتھ کی گئی بات چیت اور ان کے اظہار خیال پر مبنی ہیں۔سروے میں پوچھا گیا کہ کون کانگریس صدر بننا چاہئے؟ اس سوال کے جواب میں ایک حیران کن بات سامنے آئی، سروے میں 46 فیصد لوگوں نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کا نام لیا۔ 13 فیصد لوگوں نے راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوٹ کا انتخاب کیا۔ وہیں 11 فیصد لوگوں نے کانگریس کے سینئر لیڈر اور ایم پی ششی تھرور کے حق میں ووٹ دیا۔ 30 فیصد لوگوں نے کہا کہ ان تینوں میں سے کوئی نہیں۔ غور طلب ہے کہ کانگریس صدر کے انتخاب کا نوٹیفکیشن 22 ستمبر کو جاری کیا گیا تھا۔ نامزدگی کا عمل بھی آج سے شروع ہو گیا ہے۔ ایک سے زائد امیدواروں کی صورت میں پولنگ 17 اکتوبر کو ہوگی اور نتائج کا اعلان 19 اکتوبر کو کیا جائے گا۔کانگریس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ راہل گاندھی الیکشن نہیں لڑیں گے۔ اس وقت صدر کے عہدے کی دوڑ میں اشوک گہلوٹ اور ششی تھرور کے نام سب سے آگے ہیں۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔ ایسے میں اس دوڑ میں مزید ناموں کے شامل ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔


Share: